۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عالمی یوم قدس کے موقع پر عظیم الشان وبینار کا انعقاد

حوزہ/ روزنامہ انقلاب کے بیوروچیف ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے کہا کہ ہم پورے عزم و حوصلے کے ساتھ عالمی یوم قدس کو لبیک کہتے ہیں اور رہبر انقلاب امام خمینی نے یہ پیغام اتحاد دیا تو دنیا کی اسلام دشمن طاقتیں خوفزدہ ہو گئیں امام خمینی کے پیغام کا نتیجہ ہے کہ آج بیت المقدس اور فلسطین کے لئے آوازیں بلند کی جارہی ہیں اسرائیل کی سازشوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ میرا اعتقاد ہے کہ یہ عالمی یوم قدس کی تحریک ایک دن امت مسلمہ کی نجات کا سبب بنے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ عالمی یوم قدس کے موقع پر ملک بھر میں  سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان اور مرکزی قدس ریلی کے کنوینر مولانا جلال حیدر نقوی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے چلتے اس سال عالمی یوم قدس کے پروگرام سوشل میڈیا پر منعقد کیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں نئی دہلی میں میں ایک عظیم الشان ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا  سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امت مسلمہ کو چاہیے کہ یوم قدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کرے  اور زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کر کے امریکہ و اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی جائے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر مفتی مکرم احمد، امام شاہی مسجد فتح پوری  نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک علاقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے مسجد اقصی امت مسلمہ کے لیے نہایت مقدس اور قابل احترام ہے آج فلسطینیو پر نہایت مظالم بڑھ رہے ہیں امام خمینی نے رمضان کے آخری جمعہ کو یوم قدس قرار دیا اور فلسطینیوں کی حمایت  میں اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہمیں چاہیے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور قبلہ اول کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

مولانا محمد علی محسن تقوی امام شیعہ جامع مسجد دہلی نے کہا کہ امام خمینی کا امت مسلمہ پر بڑا احسان ہے کہ انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا ہے امت مسلمہ اتحاد کے ساتھ آواز بلند کرے اور اسلام دشمن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دے۔

مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ آیت اللہ روح اللہ خمینی کے ذریعے اسلامی انقلاب کے بعد رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دینا روایتی فیصلہ نہیں تھا بلکہ پوری دنیا میں ایک نئی بیداری پیدا کر کے نئی سوچ کو جنم دینا تھا جس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں لوگوں کے جذبات کو ایک نئی صورت اور شکل دی گئی ہے اس کام کے لیے حضرت امام خمینی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اس موقع پر محمد سلیم انجینئر نائب صدر جماعت اسلامی ہند  نے کہا  کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کا  قبضہ ہے،  آج عالمی یوم قدس کے موقع پر ہم فلسطین کی آزادی  کے شہیدوں کو یاد کریں اور مسجد اقصی کی بازیابی کا عزم کریں اور متحد ہوکر فلسطینی عوام کو حقوق دلائیں۔

روزنامہ انقلاب کے بیوروچیف ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے کہا کہ ہم پورے عزم و حوصلے کے ساتھ عالمی یوم قدس کو لبیک کہتے ہیں اور رہبر انقلاب امام خمینی نے یہ پیغام اتحاد دیا تو دنیا کی اسلام دشمن طاقتیں خوفزدہ ہو گئیں امام خمینی کے پیغام کا نتیجہ ہے کہ آج بیت المقدس اور فلسطین کے لئے آوازیں بلند کی جارہی ہیں اسرائیل کی سازشوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اعتقاد ہے کہ یہ عالمی یوم قدس کی تحریک ایک دن امت مسلمہ کی نجات کا سبب بنے گی۔

ویبینار کی نظامت کرتے ہوئے مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا  کہ ہر سال عالمی یوم قدس  عظمت و وقار کے ساتھ منایا جاتا  ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے چلتے  یہ پروگرام سوشل میڈیا پر ہی منعقد کیے جا رہے ہیں انہوں نے ویبینار میں شرکاء، ناظرین اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .